کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ولیئرز نےکرکٹ کو خیر آباد کہنے کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کو کردیا ، سابق کپتان نے یہ اعلان اپنی موبائل ایپ پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔انہوںنے ساتھی کھلاڑیوں، فینز اور کرکٹ جنوبی افریقا کا بھی شکریہ اداکرتےہوئے کہاکہ میرے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا،میں نے اس حوالے سے طویل سوچ و بچار کی لیکن میرا خیال ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں ریٹائر ہو جاؤں۔واضح رہے کہ ڈی ولیئرز ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں 50 سے اوپر کی اوسط رکھتے ہیں۔34 سالہ ڈی ولیئرز اپنے کرئیر کے دوران 114 ٹیسٹ، 228 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔