علیحدہ صوبے پر وزیر اعلیٰ کا ردِ عمل غیر ذمہ دارانہ ہے۔آفاق احمد

کراچی: مہاجرقومی موومنٹ( پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے سندھ اسمبلی میں علیحدہ صوبے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کے ردِ عمل کو غیر ذمہ دارانہ اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ نے جس طرح آمرانہ اور دھمکی آمیز ردِعمل کا اظہار کیا ہےوہ جمہوری روایات کے منافی ہے،اکثریت کے گھمنڈ اور وڈیرانہ سوچ کی وجہ سے ہی سندھ کےشہری علاقوں میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ مہاجر عوام اپنے جائز حقوق دلائل کی بنیاد پر کسی کو قائل کرکے اس صوبائی اسمبلی سے کیسے حاصل کرسکتے ہیں جہاں کثرت رائے پروڈیرانہ فیصلے مسلط کئے جاتے ہوں؟۔