اسلام آباد: فنانس بل 2018 ایکٹ بننے کے بعد آج سے 7 ہزار اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کا اطلاق ہوگیا جس کے بعد اشیا مہنگی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق لیدر، ٹیکسٹائل، اسٹیل مصنوعات، گارمنٹس سمیت 7 ہزار سے زائد درآمدی اشیاء مہنگی ہوں گی جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 6 ارب 19 کروڑ پچاس لاکھ روپے کا ریلیف اور کسٹمز ڈیوٹی میں ردوبدل سے ایف بی آر کو 22 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ کا اضافی ریونیو ملے گا۔
ذریعے کے مطابق لنڈے کے کپڑے، الیکڑک گاڑیاں، موبائل فون، بچوں کی کتابیں، کاپیاں، اسٹیشنری کا سامان، ڈیری، آلو، ڈبے والا دودھ، کھاد، پولٹری، وٹامن بی بارہ، وٹامن ایچ ٹو، ایل ای ڈی پارٹس، ایل ای ڈی بلب، ایل ای ڈی ٹیوب، انرجی سیونگ سمیت دیگر مصنوعات یکم جولائی سے سستی ہوں گی۔