عدالت نے ادکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا

لاہورکی فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دے دیا ۔ اداکارہ میرا کے ساتھ شادی کا دعویٰ آج سے 9 سال قبل عتیق الرحمٰن نامی شخص نے دائر کیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے 9 سال تک کیس کی سماعت کی اور بالآخر فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ کا دعویٰ خارج کر دیا ہے اور عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیدیا ہے۔
اس کیس کی سماعت کے دوران نکاح خواں بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عتیق الرحمان اور میرا کا نکاح پڑھایا تھا اور یہ نکاح نامہ بھی حقائق پر مبنی ہے۔ اداکارہ یہ موقف اختیار کرتی رہی تھیں کہ عتیق الرحمان سے ان کی شادی نہیں ہوئی بلکہ وہ سستی شہرت کے حصول کیلئے یہ سب کچھ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ عتیق الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ میرا اس کی بیوی ہے جس کے بعد جولائی 2009ءمیں اداکارہ میرا نے تکذیب نکاح کیس چیلنج کیا تھا۔