ایران کے علاقائی ممالک سے کوئی بنیادی اختلافات نہیں،مسعود پزشکیان
ایران موجودہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہے
ایران کے علاقائی ممالک سے کوئی بنیادی اختلافات نہیں،مسعود پزشکیان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے اپنے علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی بنیادی اختلافات نہیں ہیں اور تمام مسائل بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران موجودہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کے بیان کو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور علاقائی تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ میکرون نے فرانس میں ہونے والے مظاہروں کی ایک وجہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قرار دیا تھا۔
عباس عراقچی نے الزام عائد کیا کہ فرانسیسی صدر نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی صدر کی حمایت کی اور امریکی اقدامات کی تائید کرکے موجودہ صورتحال پیدا کرنے میں کردار ادا کیا۔