امریکہ میں خراب موسم کی رپورٹنگ کرتے ہوئے 2 صحافی ہلاک

 

کیرولائنا:امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں انتہائی خراب موسم کی رپورٹنگ کے دوران 2 صحافی ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیاکےمطابق کیرولائنا میں شدید بارشوں کی وجہ سے ایک درخت خراب موسم کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی گاڑی پر گر گیا،دونوں صحافیوں کا تعلق ایک مقامی ٹیلی وژن چینل سے تھا۔ ان میں سے ایک ٹی وی اینکر اور دوسرا ایک فوٹو جرنلسٹ تھا۔درخت گرنے کے باعث گاڑی میں موجود دونوں صحافی شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔