راولپنڈی :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تاجکستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر تاجک صدر سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں سیکورٹی اور دفاع سمیت اہم امور زیر بحث آئے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سےجاری بیان کے مطابق جنرل زبیر محمو د حیات نے تاجک صدر ، وزیر خارجہ ، وزیر دفاع اور نیشنل سکیورٹی کے حکام سے ملاقاتیں کیں، ا س موقع پر دفاعی اور خطے کی سکیورٹی سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی ، آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک رہنماؤں نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کی تعریف کی ۔