یمن میں باغیوں کیخلاف جنگ میں شرکت اخلاقی ذمہ داری تھی۔سوڈان

خرطو م:سوڈانی وزیر دفاع عواد بن عوف نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی عرب اتحاد کے ساتھ مل کر یمن میں باغیوں کے خلاف جنگ میں شرکت ایک اخلاقی ذمے داری تھی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع ابنِ عوف نے یہ بات خرطوم میں سعودی عرب کے سفیر علی بن حسن جعفر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے سوڈان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔