مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نےمزید2 کشمیریوں کوشہیدکردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ریاستی مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد کشمیری شہید اور پیلٹ گن کے استعمال سے کئی اپنی بینائی کھوچکے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کےمطابق بھارتی فوج نے بربریت کی تازہ کارروائی میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقوں قاضی آباد اور ہندوارا میں قابض بھارتی فوج نےسرچ آپریشن کیا اور علاقوں کا مکمل محاصرہ کرلیا ۔ اس دوران قابض فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔