لاہور:تحریک انصاف نے دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کردیا ہے، دوست محمد کھوسہ کو سپنا کیس کے باعث پارٹی میں لینے سے انکار کردیا گیا ہے ۔
اس حوالے سےجہانگیر ترین سے جب صحافی نے سوال کیا کہ دوست محمد کھوسہ بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں تو جہانگیر ترین نے کہا کہ پریس کانفرنس میں جو سامنے تھے بس وہی شامل ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ دوست محمد کھوسہ کے والد ذوالفقا رکھوسہ نے خاندان سمیت آج عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔