لیڈز: لارڈز میں ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد شاہین شیروں کے سامنے ٹک نہ سکے ایک کے بعد ایک آئوٹ ہوگئے، اس طرح پوری ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
گرین شرٹس کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز امام الحق تھے جس کے بعداگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین اظہر علی تھے جبکہ حارث سہیل 28 رنز بناکر کرس ووکس کی گیند کا شکار بنے۔اسد شفیق 27 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے،
کپتان سرفراز احمد 14، عثمان صلاح الدین 4 جبکہ فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر گرین شرٹس کا اسکور سات وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز تھا۔پاکستان کے اختتامی بلے بازوں نے کچھ مزاحمت دکھائی اور آخری تین وکٹیں اسکور میں 95 رنز بنانے میں کامیاب رہیں۔
شاداب خان اور محمد عامر کے درمیان 34، شاداب اور حسن علی کے درمیان 43 جبکہ شاداب اور محمد عباس کے درمیان 18 رنز کی شراکت نے پاکستان کو شرمندگی سے بچالیا۔
شاداب خان نے 10 چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔