اے ایس ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلر ماں بیٹے گرفتار

اسلام آباد: ایئر پورٹ سیکورٹی فورسز نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ماں اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے مسقط جانے والی خاتون شبنم ریاض اور اس کے بیٹے ابرار کے سامان سے سوا کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزم ماں بیٹے کا تعلق خیبرپخوانخوا کے شہر صوابی سے ہے۔
اے ایس ایف ذرائع کے مطابق مسافر خاتون نے ہیروئن کپڑوں کی پیکنگ میں چھپا رکھی تھی۔ دونوں ملزموں کو گرفتار کرکےتفتیش شروع کردی اور مقدمہ درج کرلیا۔