مخالفین کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے،مریم نواز

اسلام آباد:گولڑہ شریف میں مسلم لیگ ن کاورکرز کنونشن، کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت ،کارکنوں کے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے ، نواز شریف کے حق میں بھی نعرے لگائے اس موقع پر نوازشریف اور مریم نواز نے ہاتھ ہلاکر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کنونشن میں مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ مخالفین نے تمام منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے دیکھ لیے، لیکن وہ لوگوں کی دلوں سے نواز شریف کیلئے محبت ختم نہیں کرسکے،جب سب کچھ کرنے میں ناکام ہوگئےتوالیکشن سے فرارکے راستے ڈھونڈے جارہے ہیں،لیکن ہم الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہناتھاکہ آج مسلم لیگ ن کے شیر میدان میںموجودہیں،ن لیگ کے مقابلے میں کوئی سیاسی جماعت نظرنہیں آتی،ن لیگ کے شیر گرمی اور روزے میں بھی میدان میں کھڑے ہیں، مخالفین کہاں ہیں، ناکامی کےبعد الیکشن سے فرار کے راستے ڈھونڈےجارہے ہیں۔