عدالت نےاحد چیمہ کےجوڈیشل ریمانڈ میں 19 جون تک توسیع کردی

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی ،اس موقع پر نیب کے تفتیشی افسران نےعدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ، جس پر احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈ ل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحد چیمہ کےجوڈیشل ریمانڈ میں 19 جون تک توسیع کردی ۔عدالت نے نیب سے کیس کی انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔