مرزاوزیرداخلہ تھےمگر اختیارات وزیراعلیٰ کےاستعمال کرتے تھے۔سعید غنی

کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا کہ ذوالفقارمرزا وزیر داخلہ تھے، مگر وہ وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کیا کرتے رہے، کافی وزیرذوالفقارمرزا کی سفارش پرلگائے گئے تھے، انہوں نے کہاکہ فہمیدہ مرزاکی فیملی نےقرض معاف کرایا، یہ ایک حقیقت ہے، سندھ حکومت نے بدین میں اربوں کا بجٹ ان کے حوالے کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقارمرزانے متعدد بار کہا کہ ان کے پاس جو کچھ ہے وہ زرداری کا دیا ہوا ہے، 2013 کے انتخابات میں آصف زرداری نےان کوٹکٹ دیاتھا، فہمیدہ مرزا کوپہلی خاتون اسپیکربننےکااعزازبھی آصٖف زرداری نےدلایا، مگر آج وہ ان کے خلاف ہوگئے ہیں۔
سعیدغنی نے کہا کہ گلی ڈنڈا اتحاد پہلی بارنہیں بنے، ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے، ان کا مقصد پیپلزپارٹی کو شکست دینا ہے۔