ریحام پیسوں کی لالچی تھی،علیم خان سے کروڑ روپے مانگے،عون چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مشیر عون چوہدری نے کہاکہ ریحام خان نے اپنی آنے والی کتاب میں کیچڑ اچھالی ہے لہٰذا ریحام کی شرارتیں منظر عام پر لانے کا وقت آگیا ہے۔
انہوںنےکہاکہ ریحام خان کو پیسوں اور طاقت کی بہت لالچ تھی اور انہیں پیسے اور طاقت حاصل کرنے کی بہت جلدی تھی، ریحام خان نے ان کے سامنے علیم خان نے اپنی فلم کے لیےایک کروڑ روپے مانگےاس کے علاوہ دورہ کراچی میں بھی ریحام خان نےایک بزنس مین سےرقم مانگی تھی،انہوں نے کہا کہ فلم کے فرنیچر کے قرضے کے لیے پی ٹی آئی پارلیمینٹرین سے لاکھوں روپے مانگے تھے لیکن یہ فرنیچر کبھی واپس نہیں کیا گیا، بس غائب ہوگیا۔
پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری نے کہاکہ ریحام خان نے غیر ملکی کمپنی سے کک بیک کے طور پر2 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا،خیبر پختونخوا کے معاملات میں بے جا مداخلت کی اور سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے غیر ملکی کمپنی سے ڈیل کی کوشش کی جس کے بعد ریحام کے بارے میں عمران خان کو بتانے پر مجبور ہواجب عمران خان کو علم ہوا توعمران خان نےریحام خان کی تمام اسکیمز پر کام رکوادیا تھا جس کے بعد ریحام خان پر ہسٹیریائی کیفیت طاری ہوگئی۔