عمران خان کو ریحام کی کتاب سے بے نقاب ہونےکاڈرہے ،عائشہ گلالئی

عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ریحام خان کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈرہے اورپاکستانی خواتین ریحام خان کی مدد کریں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کون نہیں جانتا وہ اپنے کردار کی وجہ سے عالمی سطح پر جانے پہچانے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اخلاقی زوال کا شکار شخص ہے، وہ ریحام خان کے خلاف مافیا کو سپانسر کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62،63 پر بھی پورے نہیں اترتے،ان کا کردار بھی درست نہیں اور وہ حکومت نہیں چلا سکتے۔