چین میں لوہے کی کان میں دھماکے،11افراد ہلاک

بیجنگ:چین کے لیاو اِنگ صوبے میں لوہے کی ایک کان میں دھماکے، دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 11ہ افراد ہلاک ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے کافی دیر کی جدو جہد کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو نکال کراسپتا ل منتقل کردیا۔
جبکہ 25دیگر کان میں پھنس کر رہ گئے ۔ واضح رہے کہ ناقص حفاظتی اقدامات کی وجہ سے چین میں تواتر کے ساتھ ایسے حادثے پیش آتے رہتے ہیں۔