ایم کیو ایم فاروق ستار کے بغیر بھی چل رہی ہے، عامر خان

حیدرآباد: ایم کیوایم پاکستان کےرہنما عامر خان کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم فاروق ستار کے بغیر بھی چل رہی ہے۔ تنظیم کا مرکز بہادرآباد ہے کسی کا گھر مرکز نہیں ہے۔
ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فاروق ستار پارٹی میں آنا چاہیں تو آجائیں لیکن انہیں ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار نہیں ہوگا ۔ ٹکٹ جاری کرنے اور پارٹی رجسٹریشن کا اختیار کنوینر کے پاس نہیں رابطہ کمیٹی کے پاس ہے۔
عامر خان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم فاروق ستار کے بغیر بھی چل رہی ہے، تنظیم کا مرکز بہادر آباد میں ہے کسی کا گھر مرکز نہیں ہے۔