سابق صدر مشرف کے این اے 1 چترال سے کاغذات نامزدگی جمع

پشاور: سابق صدر پرویز مشرف نے 2018 کے انتخابات کے لیے این اے 1 چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی ان کے وکیل اور اے پی ایم ایل کے رہنماؤں نے جمع کروائے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے پی ایم ایل چترال کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پرویز مشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔
خیال رہے کہ 2013 الیکشن میں پشاور ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو انتخابات میں حصہ لینے سے نااہل قرار دے دیا تھاجس کے باعث وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔