اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مقابلے کے لئے عائشہ گلالئی میدان میں آگئیں اوراین اے 53 اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ اس نشست پرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ن لیگ کے امیدوارہیں۔
پی ٹی آئی کے سینیٹرفیصل جاوید نے این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اورکہا کہ اس نشست پراگرن لیگ مریم نوازکو بھی میدان میں اتارے گی تو ضمانت ضبط ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نیازی نے مار کھانے والے کارکنوں کے بجائے مجرموں کو ٹکٹ دیئے ہیں۔