کیا آپ یقین کریں گے کہ آسٹریلیا کی 15 ماہ کی ننھی بچی بھی ورلڈ کپ فٹبال کی دیوانی نکلی۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ اس ننھی پری کے والد ڈیوڈ کوہن نے 2006 کے فٹبال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے دوران اپنی اہلیہ ساندرا کو پروپوز کیا تھا اور اب 2018 میں ان کی پندرہ ماہ کی بیٹی ایمی بھی فٹبال ورلڈ کپ کے دوران میچ دیکھنے کے لئے ان کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچی۔ ایمی نے زرد اورسبزرنگ کا لباس پہنا ہوا تھا ۔ اسٹیڈیم میں ننھی ایمی نے بھی فٹبال میچ دیکھا ۔ اس دوران ایمی نے فینزکا شور شرابا بھی خوب انجوائے کیا۔
ایمی کی والدہ ساندرا نے بتایا کہ میچ کے دوران وہ ارگرد موجود لوگوں سے کھیلتی رہی اوراسٹیڈیم کے شورکو بھی خوب انجوائے کیا۔
ایمی ہرگول پرشائقین کے جوش خروش پرخود بھی خوب ہاتھ ہلا ہلا کر اپنی خوشی کا بھرپوراظہار کرتی تھی ۔ اس موقع پراسٹیڈیم میں موجود شائقین اس ننھی بچی کے فٹبال میچ کے دوران جوش و خروش کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔
ننھی ایمی فٹبال میچ دیکھنے کے دوران اپنی معصومانہ مسرت کے اظہار کے باعث وہاں موجود شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔