بھارت کے سرخون سوار، آزادیٔ کشمیر کے سرگرم کارکنان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ قابض فوج تحریک آزادی کو دبانے کےلیے نہتے شہریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے۔لیکن اب بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے لیے ایک اور گھناؤنا منصوبہ تیار کیا ہے۔

تفصیلات مطابق بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کا ایک اور مکروہ منصوبہ تیار کرلیا، بھارتی فورسز کے آپریشن آل آؤٹ ٹوئنٹی پلان کے تحت آزادی کی جدوجہد کرنے والے سر کردہ کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جائے گی اور آپریشن میں قتل افراد کی لاشیں ورثا کو نہیں دی جائیں گی۔

بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں سرکردہ کارکنان کی ہٹ لسٹ بنائی ہے، جس میں سرگرم 21 کشمیریوں کو شامل کیا گیا ہے۔

منصوبہ میں جنازے کے جلوسوں کو بھی نہ بخشنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وادی میں جلوس اور جنازوں پر پابندی ہوگی۔

بھارت حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں انتہائی تربیت یافتہ کمانڈوز اور اسنائپرز تعینات کرچکا ہے۔