بھارت امریکا سے آبدوز شکن جنگی ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے، مودی سرکار کی جانب سے معاہدے کو جلد منظوری ملنے کا امکان ہے۔
2 ارب ڈالر کے اس معاہدے کے تحت بھارت امریکا سے چوبیس S-70B سکورسکی ہیلی کاپٹر خریدے گا۔
اگلے ماہ کی 6 تاریخ کو بھارتی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات سے قبل مودی سرکار کی جانب سے اس معاہدے کو منظوری ملنے کا امکان ہے ۔