زمبابوے کے صدر ایمرسن منینگیگوا کی ریلی میں خطاب کے دوران دھماکا ، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے تاہم دھماکے میں صدر محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے صدر ایمرسن منینگیگواصدارتی مہم کے سلسلے میں ایک اسٹیڈیم میں ریلی سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوا جہاں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ایمرسن منینگیگوا اپنی تقریر ختم کر کے واپس جارہے تھے۔زمبابوے کے صدر ایمرسن منینگیگوا کے ترجمان جارج چمارامبا نےنے کہاکہ ریلی پر دھماکے کی تفتیش جاری ہے۔