ڈیرہ غازی خان کی لوہا مارکیٹ میں عمارت گرگئی

ڈیرہ غازی خان کی لوہا مارکیٹ میں واقع 2 منزلہ عمارت گرگئی ہے۔عمارت کے ملبے سے 2 افراد کو زخمی حالت میں نکال کراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت زیرتعمیرتھی،خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے مزید افراد بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

عمارت کے انہدام کے بعد ریسکیو ادارے اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر فوری طور پر پہنچ گئیں، عمارت کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیوآپریشن کیا جارہا ہے۔

فوری طورپرعمارت کے منہدم ہونے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ حادثے کے وقت عمارت میں کتنے لوگ موجود تھے۔