اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن نہیں ہوگی اور یہ کارروائی فریقین کی موجودگی میں جاری ہے، ترجمان الیکشن کمیشن
اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن نہیں ہوگی اور یہ کارروائی فریقین کی موجودگی میں جاری ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق، گائیڈ لائنز جاری کردیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعام انتخابات کے موقع پر میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق اور گائیڈ لائنزجاری کردیں۔
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق میڈیا انتخابات کے دوران عوام کو درست آگاہی فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ میڈیا عوام کو سیاسی جماعتوں، امیدواروں، انتخابی مہم اور ووٹنگ سے آگاہ کرےگا جبکہ میڈیا متوازن اور غیر جانبدار رپورٹنگ کا پابند ہوگا۔ ٹاک شوز، نیوز اور کرنٹ افیئر پروگرامز میں کسی امیدوار یا جماعت سے متعصبانہ رویہ نہیں برتا جائے گا۔
ضابطہ اخلاق میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی امیدوار یا جماعت کی مخالفت یا جانبداری کے پروگرام نشر نہیں کئے جاسکیں گے اور میڈیا اپنی کوریج میں پروفیشنلز اسٹینڈرڈ کو ملحوظ خاطر رکھے گا۔
ضابطہ اخلاق میں میڈیا کو پابند کیا گیا ہے کہ الیکشن میں افواہوں اور قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ نہیں ہوگی، نفرت انگیز تقاریر اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ پرتشدد عناصر پر مبنی مواد کی حوصلہ افزائی ہرگز نہیں کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ میڈیا برداشت کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گا اور کسی مذہب، عقیدہ، ذات کو نشانہ بنانے سے متعلق مواد شائع یا نشر نہیں کرے گا۔ میڈیا کے خلاف پرتشدد کاروائیوں، ڈرانےدھمکانے اور املاک کو نقصان پہنچانے پر اتھارٹیز مکمل تحقیقات کی پابندہوں گی ۔