سانحہ ماڈل ٹائوں کیس،نوازاورشہبازشریف کی طلبی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

لاہور:سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف کو طلب کرنے کی درخواست پرلاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
کیس کی سماعت جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کی،اس موقع پر سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔