جنوبی کوریا نےدفاعی چیمپئن جرمنی کو 0-2 سے شکست دےدی

کازان: گروپ ایف کے میچ میں جنوبی کوریا نے جرمنی کو 0-2 سے شکست دے کر دفاعی چیمپئن کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔
جنوبی کوریا کے خلاف جرمنی کھلاڑی گول اسکورکرنے میںناکام رہے،جرمنی نے گول کرنے کے لیے متعدد شاندار مووز بنائیں تاہم جنوبی کوریا کے کھلاڑی اسے ناکام بنانے میں کامیاب رہے۔
شکست کے نتیجے میں جرمنی کو کوئی پوائنٹ نہیں مل سکا جبکہ سوئیڈن نے میکسیکو کو تین کے مقابلے میں صفر گولز سے ہراکر پری کوارٹر فائنلز مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔