ن لیگی امیدوار نے عورت کو ووٹ دینا حرام قرار دیدیا

مظفر گڑھ: مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار ہارون سلطان نے عورت کو ووٹ دینے کو حرام قرا دیدیا ہے ۔

ہارون سلطان نے اپنے حلقے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دین کے مطابق چلوں گا عورت کو ووٹ دینا حرام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کے منافی باتوں پرعمل نہیں کروں گا۔

ہارون سلطان قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 184 اوراین اے 186 سے ن لیگ کے امیدوار ہیں ۔

این اے 184 پران کے مقابل پی ٹی آئی کی زہرہ باسط بخاری ہیں جو ان کی بھابھی ہیں۔