عمران خان آج 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں تاہم موسم کی خرابی کے باعث ان کی روانگی تاخیر کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات کیلئے بھرپور انتخابی مہم جاری ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بنوں ، سرگودھا کے دورے کے بعد آج کراچی پہنچیں گے اور مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کراچی کے مختلف حلقوں کا دورہ کر کے انتخابی مہم کو آگے بڑھائیں گے اور کارکنوں سے خطاب کر کے ان کا لہو گرمائیں گے۔
عمران خان دورے کے دوران فکس اٹ کی جانب سے بے سہارابچوں کے لیے بنائے جانے والے گھرکا افتتاح کریں گے ۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اپنے حلقے میں انتخابی مہم کا جائزہ لیں گے اور کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ عمران خان کراچی کے حلقہ این اے 243 سے انتخاب لڑ رہے ہیں جس میں گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے علاقے آتے ہیں۔