شیر کا شکار جیپ کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے : مظہر عباس

 

لاہور : معروف تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ شیر کا شکار جیب کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے، نواز شریف ملک میں نہ آئے تو مسلم لیگ ن کو بہت بڑا نقصان ہوگا ۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اگر نوازشریف اور مریم نواز واپس نہ آئے تو مسلم لیگ ن کو بہت بڑا نقصان ہوگا ۔مسلم لیگ ن کو صرف اسی صورت ہی فائدہ ہو سکتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز جلد از جلد واپس آجائیں،انہوں نے کہ جیپ کے ذریعے شیر کا شکار کیا جاتا ہے ۔اگرچہ اس مقصد کے لئے جیپ میں بندوق بھی رکھی ہوتی ہے لیکن شکار میں مرکزی اہمیت جیپ کی ہی ہوتی ہے ۔