کراچی : دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹوسر کرنے کی کوشش کرنے والا کینیڈا کا کوہ پیما حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت کے عہدیدار نے بتایا کہ 53 سالہ کینیڈین کوہ پیما 8 ہزار 611 میٹر چوٹی پر کیمپ 2 اور 3 کے درمیان موجود تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ٹِرپ کا انتظام کرنے والی کمپنی ’سمِٹ قراقرم‘ کے سخاوت حسین نے کینیڈا کے کوہ پیما کی حادثے میں ہلاکت کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بیس کیمپ سے نوٹی فکیشن موصول ہوا کہ کینیڈین کوہ پیما اونچائی سے گر کر ہلاک ہوگیا، جس کے بعد اس کی لاش جدید بیس کیمپ منتقل کردی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ کوہ پیما اپنے خاندان سے رابطے میں تھے۔