ممبئی :بھارت میں ایک مسافر نے 25 نوجوان لڑکیوں کوا سمگل ہونے سے بچا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں ایک شخص ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ اس نے محسوس کیا کہ یہ لڑکیاں پریشانی میں ہیں اور رو بھی رہی ہیں۔
اس شخص نے انتظار کئے بغیر ٹوئٹر پر پیغام لکھ کر لڑکیوں کی پریشانی کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر ریلوے، وزیر اعلیٰ سمیت چند وزرا کو ٹیگ کیا۔اس کے ٹوئٹ میں ٹرین کا نام اور دوسری ساری معلومات شامل تھی،ساتھ ہی لکھا کہ لگ بھگ 25 لڑکیاں رو رہی ہیں اور کسی مشکل میں ہیں۔کچھ گھنٹوں میں ہی اس ٹوئٹ الرٹ نے ریاست کے پولیسا سٹیشنوں اور ریلوےا سٹیشنوں پرہل چل مچا دی۔پولیس انسدادا سمگلنگ یونٹ سے رابطہ کر کے لڑکیوں کو ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب ہو گئی۔