اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد میں موجود ہیں،
کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جیسے ہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پہنچے تو صورتحال دلچسپ ہوگئی عمران خان کے سامنے ہی کچھ لوگوں نے کپتان کے نعروں کے بجائےسابق وزیراعظم نواز شریف کے حق میں نعرے لگاناشروع کردیے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ نعرے لگانے والوں کو نظر اندا کرتے ہو ئے آگے بڑھ گئے جبکہ انتظامیہ نے نعرے لگانے والوں کو کنونشن سینٹر سے باہر نکال دیا ۔