لندن : ہالینڈ کی فضائی کمپنیکے ایل ایم نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ستمبر سے دارالحکومت ایمسٹرڈم سے تہران کے لیے اپنی پروازیں روک دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منفی اقتصادی توقعات کے پیشِ نظر کمپنی نے رواں برس 24 ستمبر سے تہران کے لیے اپنی پروازیں روک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمپنی نے اپنے فیصلے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران پر امریکی پابندیاں دوبارہ سے عائد ہونے جا رہی ہیں اور یورپ میں دہشت گرد کارروائیوں کی کوشش کرنے والے ایرانیوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔