امریکا کی جانب سے پشاور دھماکے کی مذمت
امریکا نےدھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے
July 11, 2018 · بام دنیا
امریکا کی جانب سے پشاور دھماکے کی مذمت
واشنگٹن : امریکا کی جانب سے پشاور میں کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھما کے کی مذمت کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکا نے پشاور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے۔ پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکے سے این اے 31 اور پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور سمیت 14 افراد شہید اور65زخمی ہوگئے تھے۔