مصری فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی -مزید 11جنگجوہلاک

 

قاہرہ : مصری سکیورٹی فورسز نے جزیرہ نما سینامیں دہشت گردوں کے خلاف جاری بڑی کارروائی کے دوران میں مزید 11جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ایک بے نامی سکیورٹی عہدہ دار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ شمالی سینا کے مرکزی شہر العریش میں جنگجوؤں کے ایک ٹھکانے پر چھاپا مار کارروائی کی تھی جس کے بعد ان کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی اور فائرنگ کے تبادلے میں گیارہ جنگجو مارے گئے ہیں۔