استقبال کی تیاریاں کرنےوالے 300سےز ائد کارکنان گرفتار

لاہور:لاہور پولیس نے نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کی تیاریاں کرنے والے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 300 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد میں یونین کونسل کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی شامل ہیں۔

لاہور پولیس کے ذرائع کےمطابق ڈسٹرکٹ کمشنر کی جانب سے300 سے زائد لیگی کارکنوں کی فہرست دی گئی تھی جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز ہیتھرو ایئر پورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، دونوں رہنما بذریعہ ابو ظہبی جمعہ کی شام لاہور ایئر پورٹ پر پہنچیں گے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز نے بتایا کہ لاہور میں امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے دس ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔