اسلام آباد:چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیااور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
نجی ٹی وی چینلز کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں ایون فیلڈ کیس فیصلے میں عدالتی احکامات کا جائزہ لیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری سے متعلق حکمت عملی پرغورکیاجائےگا، چیرمین نیب ذاتی طور پر نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے امور کا جائزہ لیں گے۔