چینی امریکی تجارتی تنازعہ، امریکا سے کوئی رابطہ نہیں: چین

بیجنگ:چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین کا امریکا کیساتھ دوطرفہ تجارتی تنازعے میں باہمی مذاکرات کی ممکنہ بحالی کیلئے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترجمان چینی وزارت تجارت نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ چین امریکا کیساتھ کوئی تجارتی جنگ نہیں چاہتا۔چین امریکا کیساتھ ایسی کسی جنگ سے خائف بھی نہیں اور ضروری ہوا تو یہ لڑی بھی جائیگی۔

واضح رہے کہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے رواں ہفتے چینی درآمدات پر تقریباً200ارب ڈالر کے اضافی محصولات بھی عائد کئے تھے۔