سندھ بھر میں اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد

 

کراچی: نگران حکومت سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا اور یہ پابندی الیکشن کے بعد 26 جولائی تک عائد رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اطراف بھی اسلحہ کی نمائش پرپابندی ہوگی جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔واضح رہے کہ یہ پابندی انتخابی مہم اور الیکشن والے دن امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔ پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوگا۔