کابل:افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں طالبان نے ایک پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مضافانی علاقوں میں بحالی اور ترقی کے حوالے سے قائم وازرت کی عمارت پر خود کش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے تھے۔
دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور حملے جاری رکھنے کی وارننگ دیتےہوئے کہا تھا کہ صلیبیوں کی مدد کرنے والے تمام افراد پر ان کے حملے ہوں گے۔