شکاگو میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام قتل

 

شکاگو:امریکی ریاست شکاگو میں پولیس کی جانب سے ایک سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست شکاگو میں پولیس نے ایک سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کردیا جس کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ،مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا پیشاب سے بھری بوتلیں پھینکیںاور پولیس کی کاروں پر چڑھ کر چھتوں کو نقصان پہنچایا ۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص نے پولیس اہلکارسے گن چھیننے کی کوشش کی تھی، یہ شخص مسلح تھا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باررود برآمد ہوا ،واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔