افغان صوبے سرپل میں شدت پسند تنظیم داعش کے حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے،حملے میں جاں بحق افراد میں کمانڈر سمیت 15 جنگجو شامل ہیں۔
اطلاعات کےمطابق افغانستان کے شمالی صوبے سرپل کے ضلع سید میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خودکش بمباروں نے مقامی طالبان کمانڈر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور خود کو دھماکے سے اڑالیاجس کے نتیجے میں مقامی کمانڈر سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
صوبے کے پولیس چیف کے مطابق ملک کے شمالی علاقے میں حالیہ دنوں میں طالبان اور داعش کے درمیان خطرناک جنگیں ہوئی ہیں جس میں دونوں باغی گروپوں کے 100 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔