انگلینڈ کاپاکستان کیخلاف ون ڈےاورٹی20 سیریز کےشیڈول کااعلان

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اگلے برس انگلینڈ میں 5 ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا جو کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلا جائے گا۔

انگلشن کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ ون ڈے سیریز کی شروعات 8 مئی کو اوول کے گروائونڈ سے ہوگی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ11 مئی کو ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلا جائے گا۔
جس کے بعد دو دن کے وقفے کے بعد تسرا ون ڈے میچ 14 مئی کو برسٹل میں کھیلا جائے گا۔
جبکہ سیریز کا چوتھا میچ 17 مئی کو ناٹنگھم میں ہوگا اور پھر پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے پاکستان کو انگلش کنڈیشن سمجھنے کا بہترین موقع میسر آ جائے گا۔