اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی تیزی کا رجحان رہا ،کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

ڈالر کی قیمت مستحکم ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار میں تیزی دیکھی گئی،

کاروبار کے دوران 100انڈیکس 1000 پوائنٹس بڑھ کر 41 ہزار 896 پوائنٹس کی نفسیاتی حد تک بھی پہنچا۔

اسطرح آج مجموعی طور پر 17 کروڑ 89 لاکھ 72 ہزار 350 شیئرز کے سودے ہوئے اور انڈیکس 897 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 795 کی نسفیاتی حد پر بند ہوا۔