فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑی تیسرے نمبر پرآگئے

 

اسلام آباد: آئی سی سی کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بیٹنگ میں تیسری پوزیشن پاکستانی اسٹار بابراعظم کی ہے جب کہ باؤلنگ میں بھی پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔یہ فہرست انگلینڈ اور بھارت کی ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

 

نئی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلی اور پاکستانی بلے باز بابراعظم تیسری پوزیشن پرہیں،فہرست کے مطابق باؤلنگ میں بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا کی حکمرانی برقرار ہے جب کہ افغانستان کے راشد خان دوسرے اور پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی تیسرے نمبر پر ہیں۔اسی طرح آل راؤنڈر کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے اور پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر ہیں۔