کراچی میں مشتعل افراد کا آزاد امیدوارجبران ناصرپر تشدد

 

کراچی:کراچی کے علاقہ برزٹالین میں مشتعل افراد نے حلقہ این اے 247 کے امیدوار جبران ناصرکے بینرزپھاڑدیے اور انہیں تشد د کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے آزاد امیدوار جبران ناصرکومشتعل افرادنے تشددکا نشانہ بنانے کے بعدان کےانتخابی بینرز پھاڑ دیے ۔ جبران کے دوست طلحہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے دعویٰ کیا ہے کہ مشتعل افرادنے گاڑی پرلگے انتخابی پوسٹربھی پھاڑدیے ہیں،مشتعل افرادکے پتھراوسے کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا ہے ۔