خاموش کالونی میں اے این پی کےانتخابی دفتر کا افتتاح

کراچی:عوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ پی ایس 129 سے نامزد امیدوار اورضلع وسطی سے اے این پی کے صدرنیازمحمد خان نے خاموش کالونی میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا ہے۔

اس موقع پراین اے 255 سے اے این پی کے امیدوارارسلان خان، پی ایس127 سے امیدوارعبدالرزاق ، مقامی رہنما سعید خان ، گل زادہ خان ، نعمان خان اورلوگوں کی بڑی تعدا د موجود تھی ۔

اس موقع پرپی ایس127 سے اے این پی کے امیدوارعبدالرزاق نے کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگرجماعتوں کو ووٹ دینے سے آج تک خاموش کالونی کے مسائل جوں کے توں ہیں۔

انھوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25 جولائی کو لالٹین پر مہر لگا کرانھیں کامیاب کرائیں۔ اس موقع وہاں موجود عوام نے انھیں اپنی پھرپورحمایت کا یقین دلایا ۔